قومی خبریں

اننت ناگ انکاؤنٹر: 3 فوجی، ایک عام شہری زخمی، حزب المجاہدین کا کمانڈر ہلاک

نوبی ضلع اننت ناگ کے ریشی پورہ کپرن گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شبانہ تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ کمانڈر ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے

کشمیر تصادم / آئی اے این ایس
کشمیر تصادم / آئی اے این ایس 

سری نگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے ریشی پورہ کپرن گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شبانہ تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ کمانڈر ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ قبل ازیں تصادم آرائی کے درمیان تین فوجی اور ایک عام شہری زخمی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ تصادم میں کالعدم ملی ٹینٹ تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے مہلوک کمانڈر کی شناخت نثار کھانڈے کے بطور کی ہے۔ موصوف آئی جی پی نے ٹوئٹ میں کہا کہ مہلوک کی تحویل سے ایک اے کے 47 رائفل سمیت اسلحہ و گولہ بارود اور کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ بتادیں کہ اس تصادم آرائی کے دوران گذشتہ شام تین فوجی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوجی ہسپتال بادامی باغ سری نگر منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، "جیسے ہی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کا محاصرہ کیا، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد مڈبھیڑ شروع ہوگئی، جس میں تین فوجی اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔" انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سری نگر کے آرمی کے 92 بیس اسپتال لے جایاگیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined