قومی خبریں

اننت ناگ تصادم، ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری

سرکاری ذرائع کے مطابق ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے بجبہاڑہ کے کنڈی پورہ گاؤں کو بدھ کے روز محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا۔

کشمیر تصادم / یو این آئی
کشمیر تصادم / یو این آئی 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت میں بجبہاڑہ کے کنڈی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جمعرات کی صبح ایک ٹوئٹ میں اس آپریشن کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’انت ناگ انکاؤنٹر اپ ڈیٹ: ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری‘۔

Published: undefined

بتادیں کہ سرکاری ذرائع کے مطابق ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے بجبہاڑہ کے کنڈی پورہ گاؤں کو بدھ کے روز محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا تھا جس کو بعد ازاں تاریکی کے پیش نظر معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم جمعرات کی صبح آپریشن کو بحال کر دیا گیا۔ دریں اثنا حکام نے احتیاطی طور پر ضلع میں موبائل انٹرنیٹ سہولیات معطل کر دی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined