لکھنؤ: گجرات کی سابق وزیر اعلی آنندی بین پٹیل 29 جولائی کو اترپردیش کے 25 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گی۔وہ یو پی کی پہلی خاتوں گورنر ہوں گی۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع کے مطابق گجرات کی سابق وزیر اعلی انندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش سے یہاں منتقل کیا گیا ہے ۔حلف برداری تقریب پیرکو راج بھون میں 12:30 بجے دن میں منعقد ہوگی۔انندی بین پٹیل 09:30 بجے لکھنؤ ائیر پورٹ پہنچیں گی اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر ریاست کے نئے گورنر کا ائیر پورٹ پر استقبال کریں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ انندی بین پٹیل رام نائیک کی جگہ لیں گی۔ نائیک میعاد کار جولائی کو ختم ہوگیا ہے۔وہ ریاست یو پی کی پہلی خاتون گورنر ہوں گی۔ اگرچہ اس سے قبل انندی بین سروجنی نائیڈو متحدہ ریاست کی 15 اگست 1947 تا 2 مارچ 1949 تک گورنر رہی تھیں۔
Published: undefined
انندی بین پٹیل کو جنوری 2018 میں مدھیہ پردیش کا گورنر بنایا گیا تھا۔اس سے قبل وہ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم کا حلف لینے کےبعد گجرات کی وزیر اعلی بنیں تھیں۔لیکن اگست 2016 میں انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔وہ 1998 سے 2014 تک گجرات حکومت میں وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined