قومی خبریں

10 روپے میں کھانا کھلانے والے نوجوان کے قائل ہوئے آنند مہندرا، آپ بھی دیکھیے ویڈیو

بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کا تعلق اندور سے ہے جس نے ’ہنگر لنگر‘ نام سے دکان کھولا ہے جہاں 10 روپے میں کھانا ملتا ہے۔ اس نوجوان کا نام شیوم ہے اور اس کی عمر ہے 26 سال۔

شیوم
شیوم تصویر ویڈیو گریب

مشہور و معروف صنعت کار آنند مہندرا اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیو شیئر کرنے کے لیے مقبول ہیں۔ ایک بار پھر انھوں نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے محض 10 روپے میں کھانا کھلانے والے شخص کی ویڈیو ٹوئٹ کی ہے۔ 1 منٹ 46 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں نظر آ رہے نوجوان کے آنند مہندرا قائل ہو گئے ہیں جو لوگوں کو محض 10 روپے میں کھانا کھلاتا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کا تعلق اندور سے ہے جس نے ’ہنگر لنگر‘ نام سے دکان کھولا ہے جہاں 10 روپے میں کھانا ملتا ہے۔ اس نوجوان کا نام شیوم ہے اور اس کی عمر ہے 26 سال۔ اس عمر میں محض 10 روپے کا کھانا کھلانے والے شیوم کی اب خوب تعریف ہو رہی ہے اور آنند مہندرا نے خود بھی اس کی امداد کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیوم کی دکان پر مسالہ ڈوسا، اڈلی سانبھر، مٹر پلاؤ، کھمن ڈھوکلا اور اُتپم سمیت کئی طرح کے سامان دستیاب ہیں۔ لیکن سب سے خاص بات یہ ہے کہ آپ کچھ بھی کھائیں، سبھی کی قیمت 10 روپے ہی ہے۔ عام طور پر کسی ریستوراں میں اس طرح کے کھانوں پر 100 روپے سے لے کر 200 روپے تک بھی خرچ کرنے پڑ جاتے ہیں۔ کئی بار تو قیمتیں اور بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ’ہنگر لنگر‘ دکان کھول کر غریبوں کا پیٹ بھرنے والے شیوم سونی کالج ڈراپ آؤٹ ہیں۔ وہ اپنے گھر سے بھاگ کر اندور پہنچے تھے اور انھوں نے لنگر میں کھانا کھا کر ریلوے اسٹیشنوں پر سو کر کافی وقت گزارا۔ اس کے بعد انھوں نے سستے میں غریبوں کا پیٹ بھرنے کا عزم کیا اور ’ہنگر لنگر‘ کی بنیاد ڈالی۔

Published: undefined

بہرحال، آنند مہندرا نے شیوم سونی کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا ہے ’’کیا دمدار کہانی ہے... زندگی ہمیں سکھاتا رہتا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنا خود کو ٹھیک کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ انھوں نے اپنے لنگر کے لیے باہر سے بھی فنڈ جمع کیا ہے۔ اگر میں اپنا سپورٹ دے سکوں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔‘‘ انھوں نے ٹوئٹ میں اس شخص کا رابطہ نمبر بھی طلب کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined