قومی خبریں

آنند مہندرا بھی ہوئے سرفراز کے مرید، تحفے میں ’مہندرا تھار‘ دینے کا اعلان

آنند مہندرا نے ’مہندرا تھار‘ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایک مثالی والد ہونے کے ناطے یہ میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہوگی اگر نوشاد خان تھار کا تحفہ قبول کریں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: نوجوان ہندوستانی بلے باز سرفراز خان نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا اور پہلی ہی اننگ میں شاندار 62 رن بنا کر سبھی کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ اس اننگ کے بعد ان کی اپنے والد نوشاد خان سے گلے ملنے کی ایک جذباتی ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو پر اب آنند مہندرا نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور ’مہندرا تھار‘ تحفے میں دینے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

سرفراز خان کے والد نوشاد خان کے ردعمل سے متاثر ہو کر آنند مہندرا نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہمت نہیں چھوڑنا، بس! سخت محنت، حوصلہ، صبر۔ ایک والد کے لیے ایک بچے کو حوصلہ دینے کے لیے اس سے بہتر بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ ایک مثالی والد ہونے کے ناطے یہ میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہوگی اگر نوشاد خان تھار کا تحفہ قبول کریں۔‘‘ واضح رہے کہ سرفراز خان نے پہلے میچ میں ہی 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی لیکن وہ رن آؤٹ ہو گئے تھے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کے کرکٹ میں تقریباً 70 کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آنند مہندرا کی جانب سے سرفراز کے والد نوشاد کو پیش کی جانے والی ’مہندرا تھار‘ مینوئل اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ اس میں 1.5 لیٹر ڈیزل انجن ویرینٹ ہے جبکہ دوسرا ویرینٹ 2.0 لیٹر ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن پیش کرتا ہے۔ اس کی صلاحیت 150 پی ایس پاور اور 320 این ایم ٹارک پیدا کرنے کی ہے۔ اس کے ٹاپ ماڈل کی قیمت 17.20 لاکھ روپے ایکس شو روم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined