نئی دہلی: ملک کے 75 سابقہ نوکر شاہوں نے کسان تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کھلا خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک کے تئیں مرکزی حکومت کا رویہ ابتدا ہی سے ٹکراؤ والا رہا ہے، اس طرح کے رویہ سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔
Published: undefined
دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، جولیو ربیرو اور ارونا رائے سمیت 75 سابقہ بیورو کریٹس نے کھلے خط کے ذریعے کہا کہ غیر سیاسی کسانوں کے ساتھ "غیر ذمہ دارانہ حزب اختلاف" کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے۔ نیز، کسانوں کے احتجاج کو بارہا ناکام، علاقائی، فرقہ وارانہ اور کئی طریقوں سے کمتر ظاہر کرنے کی کوششیں کی گئی جو قابل مذمت ہے۔
Published: undefined
خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ہندوستانی حکومت حقیقی طور پر مسئلہ کے کسی بہتر حل میں دلچسپی رکھتی ہے تو قوانین کو 18 ماہ تک ملتوی کرنے کے آدھے ادھورے اقدامات کی تجویز پیش کرنے کی بجائے اسے ان قوانین کو واپس لینا چاہیے اور دیگر ممکنہ فیصلوں پر غور کرنا چاہیے۔
Published: undefined
نوکرشاہوں نے خط میں تحریک چلا رہے کسانوں کو حمایت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب تک کے حکومت کے رویہ اور کارروائیوں سے محسوس ہوتا ہے کہ کسانوں کے ساتھ بہت ناانصافی ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز