قومی خبریں

پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد انڈیگو فلائٹ کی پٹنہ میں ایمرجنسی لینڈنگ، 187 مسافر تھے سوار

پٹنہ سے دہلی کے لیے پرواز بھر چکی انڈیگو فلائٹ میں خرابی کی خبر سن کر مسافر پریشان ہو گئے، حالانکہ جلد ہی طیارہ کی پٹنہ ایئرپورٹ پر ہی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی، سبھی مسافر محفوظ ہیں۔

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس 

انڈیگو کے ایک مسافر طیارے میں تکنیکی خامی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ اچھی بات یہ رہی کہ طیارہ میں سوار سبھی مسافر محفوظ ہیں اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پٹنہ ایئرپورٹ پر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب دہلی کے لیے روانہ ہونے والی انڈیگو فلائٹ میں پرواز کے فوراً بعد ہی تکنیکی خامی کی خبر ملی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے 12.58 بجے انڈیگو فلائٹ 2074 نے پرواز بھری تھی۔ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی اس میں خرابی کی جانکاری ملی جس کے بارے میں پتہ چلتے ہی طیارہ میں سوار مسافر پریشان ہو گئے۔ پٹنہ ایئرپورٹ کو ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے ذریعہ ملی اس اطلاع کے بعد سب کچھ سنبھالنے کے لیے فوری طور پر تیار ہونا پڑا۔ پھر کچھ ہی دیر کے اندر پٹنہ میں ہی اس طیارے کی محفوظ ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارہ کی لینڈنگ کے بعد مسافروں نے راحت کی سانس لی۔

Published: undefined

پٹنہ ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر انچل پرکاش نے بتایا کہ دوپہر 12.58 بجے پٹنہ سے دہلی کے لیے روانہ ہونے کے بعد طیارہ میں تکنیکی خامی کا پتہ چلا جس کے بعد پائلٹ نے پٹنہ واپس لوٹنے کی گزارش کی۔ اس کے بعد فوراً طیارہ بہ حفاظت پٹنہ میں اتار لیا گیا۔ تکنیکی خامی کو دور کیا جا رہا ہے اور سبھی مسافر محفوظ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined