نئی دہلی: ممبئی سے گوہاٹی جانے والی انڈیگو کی پرواز کی بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6E 5319 کو ممبئی سے گوہاٹی جانا تھا لیکن گوہاٹی میں شید دھند کی وجہ سے فلائٹ وہاں نہیں اتر سکی اور اسے ڈھاکہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
Published: undefined
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پرواز کے تمام مسافروں کے پاس پاسپورٹ نہیں ہیں، لہذا انہیں ڈھاکہ ایئرپورٹ پر ہی بیٹھے رہنا پڑا۔ ممبئی یوتھ کانگریس کے سابق سربراہ سورج سنگھ ٹھاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ ان کی فلائٹ جو ممبئی سے گوہاٹی جا رہی تھی فی الحال ڈھاکہ میں اتر چکی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید لکھا کہ میں ممبئی سے گوہاٹی جانے والی IndiGo6E فلائٹ نمبر 6E 5319 میں سوار ہوا تھا لیکن شدید دھند کی وجہ سے پرواز گوہاٹی میں نہیں اتر سکی۔ اسے گوہاٹی کے بجائے ڈھاکہ میں اتارا گیا۔ طیارے میں بیٹھے مسافروں میں سے کسی کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے اور سب ڈھاکہ ایئرپورٹ پر بغیر پاسپورٹ کے بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے لکھا، ’’ہم گزشتہ 9 گھنٹے سے فلائٹ کے اندر ہیں۔ مجھے امپھال جانا تھا جہاں سے میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں حصہ لینے جا رہا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ میں کب گوہاٹی پہنچتا ہوں اور پھر وہاں سے کب امپھال پہنچ سکتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined