کرناٹک میں ہندوستانی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹرینر ایئرکرافٹ میں ایک خاتون سمیت دو پائلٹ موجود تھے۔ حادثہ کا شکار طیارہ فضائیہ کا ’کرن ٹرینر ایئرکرافٹ‘ بتایا جا رہا ہے جو چامراج نگر کے مکالی گاؤں کے پاس کریش ہو گیا۔ اطمینان کی بات یہ رہی کہ دونوں ہی پائلٹ اس حادثہ میں بال بال بچ گئے۔
Published: undefined
ہندوستانی فضائیہ نے حادثہ کے تعلق سے بذریعہ ٹوئٹر جانکاری دی ہے۔ فضائیہ نے بتایا کہ کرن ٹرینر طیارہ روٹین ٹریننگ فلائٹ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حالانکہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ حادثہ کی وجہ کیا رہی۔ اس سلسلے میں کورٹ آف انکوائری کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں پائلٹ کو طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے سے پہلے بہ حفاظت باہر نکال لیا گیا۔
Published: undefined
اس حادثہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں حادثہ کا شکار ایئرکرافٹ میں آگ کی لپٹیں نظر آ رہی ہیں اور ہر طرف دھواں بھی پھیلا ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک ٹریننگ ایئرکرافٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ واقعہ 27 مئی کو پیش آیا تھا جب سامبرا ایئرپورٹ کے پاس ٹو سیٹر ٹریننگ ایئرکرافٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے جانچ کا حکم دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined