راجستھان کی راجدھانی جئے پور میں دہلی کوچنگ سنٹر جیسا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بیسمنٹ میں سو رہے کچھ لوگ اچانک پانی بھرنے سے ڈوب گئے جس سے 4 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ مہلوکین میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ سبھی کی لاشیں بیسمنٹ سے نکال لی گئی ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق جئے پور کے سیکر روڈ نمبر 17 پر بیسمنٹ میں جمعرات کی علی الصبح پانی بھر گیا تھا۔ یہ بیسمنٹ تقریباً 15 فیٹ گہرا تھا جہاں ایک شخص اپنی فیملی کے ساتھ سو رہا تھا۔ اس حادثہ کی خبر ملتے ہی موقع پر سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم پہنچی اور ڈوبنے والوں کی لاش باہر نکالنے کا عمل شروع کیا۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ سیکر روڈ نمبر 17 واقع وشوکرما علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں اشوک کمار سینی نامی شخص کے گھر کے بیسمنٹ میں ان کا بیٹا-بیٹی اور رشتہ دار کی پوتی کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر رشتہ دار بھی سو رہے تھے۔ بدھ کے روز جئے پور میں زوردار بارش ہوئی جس کے بعد کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ اس بیسمنٹ میں بھی بدھ کی دیر شب دھیرے دھیرے پانی بھرنا شروع ہوا جس کی خبر سوتے ہوئے لوگوں کو نہیں ہو سکی۔ جب لوگوں کی آنکھ کھلی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ کچھ لوگ بڑی مشکل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، لیکن 4 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جئے پور میں اب بھی موسم خراب ہے اور آئندہ 72 گھنٹوں تک بارش کا الرٹ دیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں سڑکوں کے دھنسنے اور اسپتالوں وغیرہ میں پانی بھرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک چھوٹی بچی کے نالہ میں بہہ جانے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ عوام کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined