رانچی: ہریانہ کے بعد اب جھارکھنڈ کے رانچی ضلع میں گاڑی کی چیکنگ کے دوران ایک خاتون انسپکٹر کو پک اپ وین نے روند کر ہلاک کر دیا۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ خاتون پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ اسی دوران ڈرائیور جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
یہ معاملہ رانچی ضلع کے توپودانا علاقے میں پیش آیا، جہاں 2018 بیچ کی پولیس ایس آئی سندھیا ٹوپنو بدھ کی صبح 3 بجے گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھیں۔ اس دوران لیڈی پولیس افسر نے پک اپ وین کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار بڑھا کر خاتون انسپکٹر کو روند ڈالا۔ اس واقعے میں خاتون پولیس اہلکار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اسی دوران ملزم پک اپ وین کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن انچارج سمیت کئی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور انسپکٹر کی لاش کو قبضے میں لے لیا۔ اس کے بعد آس پاس کے علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو سکین کیا گیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایک ملزم کی گرفتاری اور گاڑی کی برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔
Published: undefined
رانچی کے ایس ایس پی کوشل کمار کا کہنا ہے کہ پولیس کو علاقے سے جانوروں کے اسمگلروں کے گزرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس بنیاد پر سڑک پر چیکنگ پوائنٹ لگایا گیا تھا۔ اس دوران ایک پک اپ وین ڈرائیور نے خاتون ایس آئی کو گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جھارکھنڈ کے دھنباد میں آٹو ڈرائیوروں نے جج اتم کمار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ صبح کی سیر کے بعد اپنی رہائش گاہ کی طرف لوٹ رہے تھے۔
Published: undefined
ادھر، منگل کی دوپہر ہریانہ کے نوح ضلع میں پتھر کی غیر قانونی کانکنی کی تحقیقات کرنے گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کو ڈمپر نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ تاوڑو کے ڈی ایس پی سریندر سنگھ بشنوئی نے کاغذات کی جانچ کے لیے ڈمپر کو رکنے کا اشارہ کیا تھا لیکن ڈرائیور نے رفتار بڑھاتے ہوئے انہیں روند دیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز