نئی دہلی: دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی ایک اہم میٹنگ بورڈ کے آفس مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علما ہند صوبہ دہلی کے صدر اور معروف ملی وسماجی رہنما مولانا محمد داؤد امینی نے کی۔ میٹنگ میں ضلعی یونٹ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے تقاضے پیش کئے۔ دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علمائے ہند صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری قاری عبدالسمیع نے سابقہ کارروائی کی خواندگی پیش کی اور اس کے بعد ضلعی انتخاب کی ترتیب، سابقہ مکاتب کا جائزہ اور نئے منظم مکاتب پر غوروخوض کا ایجنڈا پیش کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر یہ طے کیا گیا کہ جن اضلاع کے انتخابات ہوچکے ہیں ان سبھی اضلاع میں دس منظم مکاتب قائم کرنے کی کوشش شروع کرنی چاہیے۔ساتھ ہی کام کی ترتیب پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر شمال مشرقی دہلی کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالوہاب نے سہ ماہی کار گزاری (تقریری) پیش کی مہمان خصوصی کے طور پر مرکز سے شریک ہوئے مولانا محمد خالد قاسمی گیاوی ناظم مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علمائے ہند نے اپنے خطاب میں کام کی ترتیب کو لے کر اراکین کے سوالات کے جواب دیئے اور دہلی کے اسکولوں میں چھٹی کے دوران سمر کیمپ کے انعقاد پر زور دیا۔ مفتی فضیل مرکزی معاون دینی تعلیمی بورڈ نے دینی تعلیمی بورڈ صوبہ کو کس طرح منظم کیا جائے، اس پر بھی روشنی ڈالی۔
Published: undefined
مولانا جاوید صدیقی قاسمی نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی نے کہا رمضان کے مبارک مہینے میں نوجوانوں کا بڑا مجمع مساجد سے جڑتا ہے اس لئے ہم تمام مساجد کے ائمہ و ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے ایمان و عقائد کی درستگی کی فکر کی جائے، قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر صدر دینی تعلیمی بورڈ مولانا محمد داؤد امینی نے کہا کہ ایمان کی بقاء کے لئے منظم مکاتب کا قیام نہایت ضروری ہے مولانا ضیاء اللہ قاسمی انچارج جمعیتہ بکڈپو جمعیتہ علماء ہند نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Published: undefined
میٹنگ میں قاری عاشق الٰہی سنگم وہار مولانا مومن صاحب مولانا محمد علی صاحب مولانا شاداب سنگم وہار مولانا قاری احرار الحق جوہر قاسمی صاحب مفتی اسحاق حقی صاحب مولانا حسین احمد صاحب ساستری پارک، مولانا مولانا شعیب صاحب مولانا خلیل احمد صاحب قاری کلام صاحب نگراں دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء ہند صوبہ دہلی سمیت دیگر ذمہ داران مساجد نے بھی شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز