سینکڑوں خواتین کے جنسی استحصال کے الزام میں قید جے ڈی ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ اس ایف آئی آر میں ایک متاثرہ خاتون نے پرجول ریونّا اور بی جے پی کے ایک سابق رکن اسمبلی پریتم گوڑا کو نامزد کیا ہے۔ متاثرہ کے مطابق جنسی زیادتی کے دوران پرجول ریونّا نے اس کی عریاں تصویریں کھینچیں اور پریتم گوڑا نے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پرجول ریونّا کے خلاف تین ایف آئی آر پہلے ہی درج کی جا چکی ہیں اوریہ چوتھی ایف آئی آر ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’ہندوستان لائیو‘ کے مطابق یہ ایف آئی آر کرناٹک پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے درج کی ہے۔ ایف آئی آر میں متاثرہ نے یہ الزام لگایا ہے کہ پرجول نے اس کی عریاں تصاویر کھینچیں۔ جنسی ہراسانی کے دوران پرجول نے پریتم کو ویڈیو کال کیا تھا اور اس دوران پریتم نے تصویریں کھینچیں اور شیئر کیں۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے کلپ کو ریکارڈ کرنے اور شیئر کرنے سے اس کے پورے خاندان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ چوتھی ایف آئی آر میں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354 (A), 354 (D), 354 (B), 506 اور 66 E کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایف آئی آر میں متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ 33 سالہ ریونّا نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اسے اس کے خاندان سمیت جان سے مار دے گا۔ پرجول پر متاثرہ کی عریاں تصاویر لینے کا بھی الزام ہے۔ اس معاملے میں پرجول کے ساتھ پولیس نے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے پریتم گوڑا کو بھی ملزم بنایا ہے۔ پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق پرجول کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں پریتم گوڑا، کرن اور شرتھ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوڑا پر سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو شیئر کرنے کا الزام ہے جو پرجول نے مبینہ طور پر متاثرہ کے جنسی استحصال کے دوران ویڈیو کال پر ریکارڈ کی تھیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کے خواتین کی جنسی ہراسانی کے اسکینڈل نے کرناٹک سمیت پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ پرجول کے ساتھ اس کے والد ایچ ڈی ریونا کو بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کرناٹک پولیس نے پرجول کے بھائی سورج کو بھی جے ڈی ایس کے ایک کارکن کے ساتھ جبراً غیر فطری تعلقات بنانے اور پھر اسے خاموش رہنے کے لیے 2 کروڑ روپے کی پیشکش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سورج کیس کی جانچ سی آئی ڈی کر رہی ہے جبکہ پرجول جنسی ہراسانی کیس کی جانچ ایس آئی ٹی کو سونپی گئی ہے۔
Published: undefined
لوک سبھا انتخابات کے دوران پرجول ریونّا سے متعلق جنسی ہراسانی کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔ اس وقت پرجول ریونّا جے ڈی ایس کی جانب سے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے امیدوار تھا۔ وہ الیکشن کے نتائج آنے سے قبل ہے جرمنی فرار ہو گیا۔ ہندوستان واپسی کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پرجول ریونّا کی جنسی ہراسانی کی شکار خواتین مسلسل آگے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز