سری نگر: کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کے بیچ 'فروٹن ایگرو' نامی ایک فوڈ پروسیسنگ یونٹ نے ماہ صیام کے پیش نظر تازہ کشمیری سیب لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے شروع کiے ہیں۔ دوسری جانب ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے وادی کے سیب کاشتکار اور تاجر بری طرح متاثر ہوئے ہیں کیونکہ انہیں اپنی پیداوار بیچنے کے لئے مارکیٹ نہیں مل رہا ہے جس کے باعث سیب کے 30 لاکھ ڈبے کولڈ aسٹوریج میں پڑے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ میں واقع 'فروٹن ایگرو' نامی یونٹ ماہ صیام کے پیش نظر سری نگر اور شوپیاں اضلاع کے لوگوں کی دہلیز تک تازہ کشمیری سیب پہنچا رہا ہے۔ فروٹن ایگرو یونٹ میں کام کرنے والے ایک ملازم کا کہا کہ ہم پروسسینگ کے دیگر کاموں کے ساتھ بھی مصروف رہتے ہیں لیکن ماہ صیام کے پیش نظر ہم نے کشمیر میں تازہ کشمیری سیبوں کو لوگوں تک پہنچانے کی طرف ساری توجہ مبذول کی ہوئی ہے تاکہ لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران اس متبرک ماہ میں تازہ سیب کھانے کو میسر ہوجائیں۔
Published: undefined
ملازم کا کہنا ہے کہ اس وقت کمانے سے زیادہ ہمارا یہ مقصد ہے کہ لوگوں کو تازہ اور معیاری سیب کھانے کو مل جائیں۔ موصوف نے کہا کہ لوگوں کو سیب آن لائن آرڈر پر بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں یا فون پر بھی منگوائے جا سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں ہر سال 22 لاکھ میٹرک ٹن سیب کی پیداوار ہوتی ہے جو ملک کی کل پیدار کا 70 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined