بغداد: شمالی عراق کے صوبہ نینوے میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی اڈے پر کم از کم تین راکٹ داغے گئے ہیں۔
Published: undefined
قبل ازیں بدھ کے روز ترکی کی مسلح فورس نے عراقی کردستان میں واقع زاخو کے ریسورٹ ٹاؤن پر فائرنگ کی تھی۔ کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے فراہم کرائے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حملے میں نو افراد مارے گئے جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو لے کر عراق اور ترکی کے درمیان طویل مدت سے تنازعہ چل رہا ہے۔ ترک حکومت پی کے کے سے لڑ رہی ہے جو 1980 کی دہائی کے اوائل سے ہی ترکی میں کردوں کی خودمختاری قائم کرنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز