قومی خبریں

ناگپور کی بارود فیکٹری میں دھماکہ کے بعد افرا تفری کا ماحول، 5 خواتین سمیت 6 جاں بحق، کئی لوگ زخمی

دھماکہ اور آگ زنی کی خبر فوراً فائر بریگیڈ محکمہ کو دی گئی، جس کے بعد کچھ گاڑیاں اور ایمبولنس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، اندر پھنسے لوگوں کا ریسکیو کیا جا رہا ہے اور زخمیوں کو اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دھماکہ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

دھماکہ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

 

مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں جمعرات کی دوپہر ایک فیکٹر میں زوردار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 6 مزدوروں کی موت واقع ہو گئی ہے جن میں 5 خواتین شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ بنانے والی فیکٹری میں یہ دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ جب یہ حادثہ پیش آیا تو کئی مزدور فیکٹری کے اندر کام کر رہے تھے۔ انہی میں سے تقریباً 6 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے اور کم از کم 3 مزدور زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

دھماکہ کی خبر فوری طور پر فائر بریگیڈ محکمہ کو دی گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی کچھ گاڑیاں اور ایمبولنس جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ فیکٹری کے اندر پھنسے لوگوں کو فوری طور پر باہر نکالنے کی کوششیں شروع ہو گئیں اور زخمیوں کو اسپتال کے لیے روانہ بھی کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمانا علاقے میں موجود چامنڈی بارود کمپنی میں یہ دھماکہ تقریباً ڈیڑھ بجے ہوا۔ دھماکہ کی آواز اس قدر تیز تھی کہ آس پاس کے کئی علاقوں تک اس کی گونج سنی گئی۔ دھماکہ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں کئی کلومیٹر دور تک دیکھا گیا۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں کی تقریباً دو گھنٹے کی مشقت کے بعد بھی آگ پر مکمل طور سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ جائے حادثہ پر انتظامیہ کے کئی افسران بھی پہنچ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined