نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل اتوار کے روز کل جماعتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش پر ہونے والی اس میٹنگ میں تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حزب اختلاف کا مشورہ اہم ہوتا ہے اور مثبت معاملوں پر خوشگوار ماحول میں بحث ہونی چاہیے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کل 19 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے جو 13 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران بہت سے اہم بل اور ترمیمات پر بحث ہوگی اور انہیں منظور کیا جائے گا۔ اجلاس سے ایک دن قبل منعقد ہونے والی کل جماعتی میٹنگ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حزب اقتدار ہر معاملے پر اصولوں کے مطابق بحث کرانے کو تیار ہے۔
Published: undefined
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بعد میں بتایا کہ مانسون اجلاس کے پیش نظر منعقد ہونے والی میٹنگ میں 33 جماعتوں کے 40 لیڈران نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ حزب اختلاف نے کئی اہم موضوعات پر صلاح دی ہے۔
Published: undefined
توقع کی جا رہی ہے کہ مانسون اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، کورونا کی ٹیکہ کاری، کسان تحریک، رافیل ڈیل، بدعنوانی اور قومی سلامتی جیسے موضوعات کو اٹھایا جا سکتا ہے۔ وہیں حکومت کی کوکشش رہے گی کہ اجلاس کے دوران تین آرڈیننس سمیت کل 23 بلوں کو منظور کرا لیا جائے، ان میں 17 نئے بل شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز