نئی دہلی: پارلیمنٹ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کے لئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی جانب سے طلب کیا گیا کل جماعتی اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے اختتام پذیر ہو گیا۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی کہ اجلاس میں لوک سبھا اسپیکر برلا نے دونوں فریقین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے مسائل کو الگ رکھ کر ایوان کی کارروائی کو چلنے دیں۔ تاہم دونوں ہی فریق اپنے اپنے مطالبات پر بضد رہے۔
Published: undefined
اوم برلا کی جانب سے طلب کئے گئے تمام جماعتوں کے لیڈران کے اس کل جماعتی اجلاس کے بے نتیجہ رہنے کے بعد ایوان کی کارروائی کے چلنے کے آثار فی الحال کم ہی نظر آتے ہیں۔ خیال رہے کہ بی جے پی جہاں لگاتار راہل گاندھی کے لندن میں دیئے گئے بیان کے حوالہ سے ان سے معافی کا مطالبہ کر رہی ہے، وہیں حزب اختلاف لگاتار اڈانی کے معاملہ پر جانچ کے لئے جے پی سی کی تشکیل کا مطالبہ کر رہا ہے۔
Published: undefined
کانگریس پارٹی اڈانی معاملہ پر جے پی سی کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے راہل گاندھی کے لوک سبھا میں بولنے دینے کے لئے بھی وقت کا مطالبہ کر رہی ہے۔ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان جاری گھمسان کے سبب گزشتہ 7 دنوں سے ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہو پایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined