قومی خبریں

دہلی سے پیرس کے لیے روانہ ایئر انڈیا فلائٹ کی آدھے گھنٹے بعد ہی ایمرجنسی لینڈنگ، 220 مسافروں کی جان حلق میں

ایمرجنسی لینڈنگ کی خبر ملتے ہی ایئرپورٹ انتظامیہ نے سبھی ضروری انتظامات کرنے شروع کر دیے، فائر بریگیڈ سے لے کر دیگر سبھی شعبوں کو الرٹ کیا گیا تاکہ کسی بھی انہونی سے بچا جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر جمعہ کے دن اس وقت ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا، جب خبر ملی کہ دہلی سے پیرس کے لیے روانہ ہوئی ایئر انڈیا کی فلائٹ اپنی پرواز کے نصف گھنٹے بعد ہی ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی ہے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کی خبر ملتے ہی ایئرپورٹ انتظامیہ نے سبھی ضروری انتظامات کرنے شروع کر دیے۔ فائر بریگیڈ سے لے کر دیگر سبھی شعبوں کو الرٹ کیا گیا تاکہ کسی بھی انہونی سے بچا جا سکے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے پیرس کے لیے روانہ ایئر انڈیا کے طیارہ میں تقریباً 220 مسافر سوار تھے، اور ایمرجنسی لینڈنگ کی خبر سے سبھی کی جان حلق میں آ گئی تھی۔ حالانکہ آئی جی آئی ایئرپورٹ پر طیارے کی سخت سیکورٹی کے درمیان محفوظ لینڈنگ ہوئی اور سبھی مسافروں کی جان بچ گئی۔

Published: undefined

طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ پائلٹ کو ٹائر سے متعلق کچھ اندیشے ہوئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ جب دہلی ایئرپورٹ سے پیرس کے لیے روانہ ہوئی تو کچھ ہی دیر بعد پائلٹ کو محسوس ہوا کہ طیارہ کا ٹائر پھٹ سکتا ہے۔ یہ جانکاری پائلٹ نے آئی جی آئی انتظامیہ کو دی، اور پھر نصف گھنٹے کے اندر ہی فلائٹ واپس آ گئی اور اس کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined