سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسکول کے طلباء کو اے آئی کی مدد سے پڑھایا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو کیرالہ کی ہے جو خوب شیئر ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کیرالہ غالباً ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں اے آئی کی مدد سے تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس کے لیے ہیومنائیڈ (انسان نما) روبوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جنریٹو اے آئی اسکول ٹیچر کو اسکول میں پچھلے مہینے ہی متعارف کرایا گیا تھا اور اب یہ طلبہ میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔
Published: undefined
انسٹا گرام کے makerlabs_official ہینڈل پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں کیرالہ کے جنریٹیو اے آئی اسکول میں ایک خاتون اے آئی ٹیچر ساڑی پہنے ہوئے بچوں سے ملتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ وہ اسکول کے بچوں سے ہاتھ بھی ملاتی ہے۔ اس انسان نما روبوٹ کا نام ’آئیرس‘ رکھا گیا ہے۔ اے آئی ٹیچر آئیرس تین موضوعات پر بات کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئیرس کسی بھی مشکل سوال کا منٹوں میں آسان طریقے سے جواب بھی دے سکتی ہے جو بچوں کو آسانی سے سمجھ میں آ سکے۔
Published: undefined
اے آئی روبوٹ کو لانے والی کمپنی ’میکرس لیب ایڈوٹیک‘ کے مطابق آئیرس صرف کیرالہ میں ہی نہیں بلکہ ملک کی پہلی جینریٹیو اے آئی ٹیچر ہے۔ اے آئی ٹیچر آئیرس کا نالج بیس چیٹ جی پی ٹی جیسے پروگرامنگ سے بنایا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ یہ روبوٹ نیتی آیوگ کے اٹل ٹنکرنگ لیب (ATL) پروجیکٹ کے تحت بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined