کورونا وبا سے پوری دنیا پریشان ہے، اور ہندوستان میں تو حالات کچھ زیادہ ہی خراب ہیں۔ خصوصاً اتر پردیش کی حالت فکر انگیز ہے جہاں نہ صرف کورونا کے نئے مریض بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں بلکہ اموات کی تعداد بھی پریشان کرنے والی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے طالب علموں سے ہاسٹل خالی کر گھر لوٹنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ اس حکم نامہ کے بعد طلبا و طالبات کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اے ایم یو کے اعلیٰ افسران کی جمعرات کو آن لائن میٹنگ ہوئی تھی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ طلبا کو گھر بھیج دیا جائے۔ جمعہ کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالحمید کے ذریعہ طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ اے ایم یو انتظامیہ کے اس فیصلے پر طلبا لیڈروں نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے کہا ہے کہ ’’لاک ڈاؤن کے وقت سے بڑی تعداد میں طلبا مختلف ہاسٹل میں رہ رہے ہیں اور یہاں رہ کر اپنی آن لائن پڑھائی جاری رکھ سکیں گے۔ لیکن گھر واپسی کی صورت میں دیہی مقامات پر رہنے والے طلبا آن لائن پڑھائی نہیں کر پائیں گے۔ دیہی مقامات پر بجلی اور ٹیلی مواصلات سے متعلق کئی سارے مسائل ہیں جس میں طلبا کو پریشانی ہوگی۔‘‘ فیض الحسن نے مزید کہا کہ یونیورسٹی احاطہ میں طلبا کو ٹیکہ کاری سمیت بہتر طبی مدد مل رہی ہے، جو بیشتر دیہی علاقوں میں دستیاب نہیں ہوگی۔ انھوں نے اے ایم یو افسران سے اس فیصلے پر از سر نو غور کرنے کی گزارش کی۔
Published: undefined
دوسری طرف اے ایم یو رجسٹرار نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ہاسٹل میں رہنے والے طلبا کے والدین کو خط بھیجا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا بچہ ہاسٹل خالی کر اپنے گھر لوٹ جائے۔ سبھی سرپرستوں کو یہ خط بھیجا جائے گا کہ کورونا وبا کے مدنظر طلبا کی صحت کا تحفظ یقینی کرنے کے لیے یہ قدم ضروری ہے۔ اے ایم یو ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبا کے مفاد میں ہے اور وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہ سکیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined