قومی خبریں

بی جے پی کی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پہلے رام مندر تحریک چھیڑنے کی تیاری

دشہرہ پر ریلوے ٹریک کے نزدیک تقریب کا انعقاد کرنے والے سوربھ مدان مٹھو کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں جذباتی انداز میں وہ کہہ رہا ہے کہ اس نے اجازت لی تھی، حادثہ ہو گیا تو اس کا کیا قصور!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
بی جے پی کی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پہلے رام مندر تحریک چھیڑنے کی تیاری

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے حال ہی میں نریندر مودی حکومت سے کہا ہے کہ وہ قانون سازی کر کے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرانے کی راہ ہموار کرے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بی جے پی کی برسر اقتدار حکومت اب اس حوالہ سے تمام متبادلوں پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی رام مندر تعمیر کے حوالہ سے اسی سرمائی اجلاس میں آرڈیننس لانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

Published: 22 Oct 2018, 5:09 PM IST

دی ٹیلی گراف کی ایک خبر کے مطابق بی جے پی ذرائع کا خیال ہے کہ اس معاملہ میں آخری فیصلہ یہ دیکھ کر کیا جائے گا کہ آخر سپریم کورٹ اس معاملہ کو کس طور سے دیکھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ بابری مسجد رام مندر اراضی مالکانہ حقوق کے تعلق سے سپریم کورٹ جلد سماعت شروع کرنے جا رہی ہے۔
امرتسر حادثہ: دسہرہ تقریب کے ناظم کا بیان، میرا کیا قصور!

دسہرہ کے موقع پر امرتسر ٹرین حادثہ کے بعد سے فرار چل رہے راون دہن تقریب کے ناظم سوربھ مدان ’مٹو‘ کا پہلا بیان منظر عام پر آیا ہے۔ سوربھ نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں وہ روتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دے رہا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ اس کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے 19 اکتوبر کی شام امرتسر کے جوڑا پھاٹک کے نزدیک راون دہن کی تقریب چل رہی تھی۔ اسی وقت تیز رفتار ٹرین ٹریک پر کھڑے لوگوں کو کاٹتے ہوئے گزر گئی۔ اس ہولناک حادثہ میں 59 افراد لقمہ اجل ہو گئے جبکہ 57 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

امرتسر ریل حادثہ کے بعد سے ہی مٹو فرار ہو گیا تھا۔ سوربھ مٹو نے ہی راون دہن تقریب کا انعقاد کیا تھا جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔

ویڈیو میں رو رو کر ہاتھ جوڑ کر مٹو کہہ رہا ہے ’’دسہرہ والے دن جوڑا پھاٹک پر جو ریل حادثہ ہوا وہ بہت ہی بھیانک اور افسوسناک ہے۔ مجھے اس کا بہت دکھ ہے، میرے لئے اس وقت جو حالات بن گئے ہیں وہ میں بیان نہیں کر سکتا۔ ہم نے سب کو متحد کرنے کے لئے دسہرہ کا انعقاد کیا تھا اور ہر طرح کی اجازت لی تھی۔‘‘

Published: 22 Oct 2018, 5:09 PM IST

مٹنو نے کہا ’’ہم نے جائے تقریب کا محاصرہ بھی کیا تھا، ہماری طرف سے کوئی کمی نہیں ہوئی تھی، جبکہ پولس اہلکار وہاں موجود تھے۔ فائر بریگیڈ کے ٹینکر بھی وہاں موجود تھے، ہم نے جہاں تقریب کا انعقاد کیا تھا وہ چہاردیواری کے اندر تھی نہ کہ ریلوے لائن پر۔ جس میدان میں تقریب چل رہی تھی اس کی چہاردیواری 10 فٹ اونچی ہے۔‘‘

مٹو نے مزید کہا، ’’لوگ ٹریک پر کھڑے تھے کہ اچانک ٹرین آ گئی، قدرت کی طرف سے ہو گیا۔ اس میں میرا کیا قصور ہے۔ جبکہ ہم نے وہاں 10 بار اعلان کرایا تھا کہ ٹریک پر لوگ کھڑے نہ ہوں۔ کچھ لوگ میرے خلاف سازش رچ رہے ہیں، ہاتھ جوڑکر گزارش ہے کہ میرے خلاف ایسا نہ کیا جائے۔

Published: 22 Oct 2018, 5:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Oct 2018, 5:09 PM IST