امرتسر سے ہوڑہ جا رہی ٹرین نمبر 13006 میں ہفتہ کی دیر رات دھماکہ ہوگیا۔ جب گاڑی فتح گڑھ صاحب میں سرہند ریلوے اسٹیشن کے پاس تھی تبھی ٹرین کے ایک ڈبے میں رکھے پٹاخوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ کے بعد مسافروں میں زبردست افرا تفری مچ گئی۔ اس دوران ریلوے پولیس اور محکمہ کے افسران کو نصف رات کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچنا پڑا۔ اس دوران تقریباً نصف گھنٹے تک گاڑی کو سرہند اسٹیشن پر روکا گیا۔ حادثہ میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
زخمیوں کو فتح گڑھ صاحب کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی کی پچھلی جنرل بوگی میں یہ دھماکہ ہوا۔ عینی شاہدین نے کے مطابق ٹرین کی بوگی میں دھواں ہی دھواں ہو گیا تھا، جس کے بعد مسافروں نے چھلانگ لگانی شروع کر دی۔ اس وقت ٹرین لدھیانہ سے چل کر سرہند جنکشن پر رکنے کے بعد امبالہ کے لیے روانہ ہی ہوئی تھی۔
Published: undefined
برہمن ماجرا ریلوے پُل کے پاس ہی بوگی میں ایک کے بعد ایک کئی دھماکہ ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ دھماکہ کے بعد ڈبے میں دھواں ہی دھواں ہو گیا اور لوگوں کا شور مچ گیا۔ گاڑی کی رفتار دھیمی تھی تو مسافر جان بچانے کے لیے باہر دوڑے۔ کسی نے چھلانگ لگائی تو کوئی ایمرجنسی کی کھڑکی سے باہر نکلا۔ راحت کی بات ہے کہ گاڑی کی رفتار اس وقت کافی دھیمی تھی، اگر اسٹاپیج نہیں ہوتا تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جی آر پی کے ڈی ایس پی جگموہن سنگھ اپنی ٹیم سمیت موقع پر پہنچے اور بوگی کا معائنہ کیا۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ایک مسافر اپنے گاؤں سامان کے ساتھ پٹاخے لے کر جا رہا تھا۔ بالٹی میں پٹاخے رکھے تھے۔ بوگی میں بجلی کے شاٹ سرکٹ سے پٹاخوں میں آگ لگ گئی اور دھماکہ ہو گیا۔ واقعہ میں ایک جوڑا سمیت 4 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined