خالصتانی علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کو اتوار کے روز پنجاب میں گرفتاری کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان آسام کی ڈبرو گڑھ سینٹرل جیل لایا گیا۔ انہیں پنجاب کے بھٹنڈہ ہوائی اڈے سے سخت سیکورٹی کے درمیان ڈبرو گڑھ کے موہن باڑی ہوائی اڈے پر لے جایا گیا۔ پنجاب پولیس اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کی ایک ٹیم وارث پنجاب دے سربراہ کے ساتھ ڈبرو گڑھ پہنچی۔ آسام پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی ٹیم موہن باڑی ہوائی اڈے پر پہلے ہی سے موجود تھی۔
Published: undefined
حالانکہ، آسام پولیس نے امرت پال کے ڈبرو گڑھ پہنچنے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ادھر سینٹرل جیل کے باہر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ وہاں پہلے سے ہی کثیر سطحی حفاظتی انتظامات موجود ہیں لیکن اتوار کو مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ عام لوگوں کو جیل کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہے۔ امرت پال سنگھ کے نو دیگر ساتھی، جن میں قریبی ساتھی پاپل پریت اور چچا ہرجیت سنگھ شامل ہیں، پچھلے مہینے سے ڈبرو گڑھ سینٹرل جیل میں بند ہیں۔
Published: undefined
30 سالہ امرت پال سنگھ، جو 18 مارچ سے فرار چل رہا تھا کو اتوار کی صبح جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کے آبائی گاؤں موگا ضلع کے روڈے سے گرفتار کیا گیا۔ امرت پال فروری میں اس وقت سرخیوں میں آیا جب اس کی قیادت میں ایک ہجوم نے پولیس کے ساتھ جھڑپ کی اور امرتسر کے قریب ایک پولیس سٹیشن کا گھیراؤ کیا، اور ایک ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کیا جسے اغوا کے مبینہ معاملے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ خونریز تصادم میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined