قومی خبریں

امرت پال 36 دن بعد موگا گرودوارہ سے گرفتار

پولیس نے بتایا کہ امرت پال کو موگا سے گرفتار کیا گیا اور اس کے ساتھ پولیس نے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پنجاب پولیس نے بالآخر 36 دن بعد وارث پنجاب دے کے  ڈی سربراہ  امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ خالصتان کے حامی کو پولیس نے موگا کے گردوارہ سے تحویل میں لینے کے بعد گرفتار کیا ۔ وہ اجنالہ واقعہ کے بعد سے مفرور تھا۔ مفرور کی بیوی کرندیپ کور کو تین دن قبل جمعرات  یعنی 21 اپریل کو امرتسر ہوائی اڈے پر روکا گیا تھا۔

Published: undefined

امرتسر سے تمام ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھیوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ پولیس نے اس کی بیوی پر دباؤ ڈالنے کے بعد ہی اس کو  بھی حراست میں لے لیا۔ امرت پال کو ڈبرو گڑھ جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ جب وہ فرار تھا تو اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے کئی بار ویڈیوز جاری کی تھیں۔

Published: undefined

امرت پال کی گرفتاری کے بعد پنجاب پولیس نے ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ امرت پال کو موگا سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کی فرضی خبریں شیئر نہ کریں۔

Published: undefined

سب سے پہلے 18 مارچ کو پولیس نے امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے جال بچھا دیا تھا۔ اس دوران پولیس نے اس کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا لیکن امرت پال فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بعد سے پولیس اسے مسلسل تلاش کر رہی تھی لیکن وہ بھیس بدل کر پولیس سے مسلسل فرار ہو رہا تھا۔ اس کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کی درخواست کی گئی ہے اور ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined