نئی دہلی: خالصتان حامی اور ’وارث پنجاب دے‘ کا سربراہ امرت پال سنگھ پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ دریں اثنا، معلوم چلا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں ہندوستان لوٹنے سے قبل اس نے جارجیا کا دورہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امرت پال نے وہاں کاسمیٹک سرجری کرائی تھی۔ خفیہ ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ امرت پال سنگھ نے خالصتان حامی ملی ٹینٹ جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا کی طرح نظر آنے کے لئے سرجری کرائی تھی۔
Published: undefined
انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ڈبرو گڑھ کی سینٹرل جیل میں بند امرت پال کے قریبی افراد نے پوچھ گچھ کے دوران یہ انکشاف کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ مفرور خالصتانی رہنما نے دو ماہ جارجیا میں گزارے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد نے انٹیلی جنس افسران کو بتایا کہ امرت پال بھنڈرانوالا جیسا نظر آنے کے لیے سرجری کرانے جارجیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پنجاب پولیس نے 18 مارچ کو امرت پال کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا، اس کے بعد سے وارث پنجاب دے کا سربراہ مفرور ہے۔ تاہم اس دوران اس کے کئی قریبیوں کو گرفتار کر کے آسام کے ڈبرو گڑھ بھیج دیا گیا۔ ان میں امرت پال کے چچا ہرجیت سنگھ اور اس کے فنانسر دلجیت سنگھ کلسی شامل ہیں۔ حال ہی میں انٹیلی جنس افسران کی ایک ٹیم نے ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔
Published: undefined
انٹیلی جنس ایجنسیاں اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہیں کہ گزشتہ سال اگست میں پنجابی گلوکار اور کارکن دیپ سدھو کی موت کے بعد امرت پال کیسے اچانک بھارت آیا اور وارث پنجاب دے کا سربراہ بن گیا؟ حکام نے بتایا کہ گرفتار لوگوں نے بتایا ہے کہ امرت پال نے دہلی میں کسان تحریک کے دوران سوشل میڈیا پر کئی پوسٹیں لکھی تھیں۔ اس کے ساتھ اس کا کچھ لوگوں سے رابطہ بھی تھا۔
Published: undefined
ذرائع کے حوالے سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں قیام کے دوران امرت پال سنگھ خالصتان حامی جسونت سنگھ روڈے اور پرمجیت سنگھ پما سے رابطے میں تھا۔ جسونت خالصتانی تحریک کے رہنما لکھبیر سنگھ روڈے کا بھائی ہے، جس کے پاکستان میں ہونے کا شبہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خالصتانی تنظیم کو پاکستان سے بڑی رقم ملتی تھی، جس کا استعمال ذاتی قرضے کی ادائیگی کے لیے بھی کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula