قومی خبریں

امرت کال ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا دور ہے: مرمو

صدر مرمو نے کہا کہ آج ہندوستان کی خود اعتمادی اپنے عروج پر ہے اور اسے دیکھنے کا دنیا کا نظریہ بدلا ہے۔ ہموطنوں نے گزشتہ نو برسوں میں پہلی بار ایسی بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تصویر بشکریہ&nbsp;<a href="https://twitter.com/sansad_tv">@sansad_tv</a></p></div>

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تصویر بشکریہ @sansad_tv

 
ali

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو کہا کہ آزادی کا امرت کال ملک کے ہر شہری کے لئے اپنی ذمہ داری کو عروج پر پہنچانے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا دور ہے، صدر مرمو نے کہا کہ آج ہندوستان کی خود اعتمادی اپنے عروج پر ہے اور اسے دیکھنے کا دنیا کا نظریہ بدلا ہے۔ ہموطنوں نے گزشتہ نو برسوں میں پہلی بار ایسی بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

Published: undefined

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن سنٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ امرت کال کا یہ 25 سالہ دور آزادی کی سنہری صدی اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا دور ہے۔ یہ 25 سال ہم سب اور ملک کے ہر شہری کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا ہندوستان بنانا ہے جو خود کفیل ہو اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے قابل ہو، جس میں غربت نہ ہو اور جس میں متوسط ​​طبقہ بھی شان وشوکت سے بھرا ہو۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہمیں 2047 تک ایک ایسی قوم کی تعمیر کرنی ہے جو اپنے ماضی کی شان سے جڑی ہو اور جس میں جدیدیت کا ہر سنہری باب بھی جڑا ہو۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا ہندوستان بنانا ہے جس میں نوجوان طاقت اور خواتین کی طاقت سب سے آگے کھڑی ہو اور نوجوان وقت سے دو قدم آگے چلیں۔ انہوں نے امرتاکال میں ملک کے تنوع کو مزید روشن اور اتحاد کو زیادہ مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined