کولکاتا: مغربی بنگال کے بولپور دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی میزبانی کرنے والے لوک فنکار باسو دیب داس بادل نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ سے وہ بات کرنا چاہتے تھے مگر ان سے کسی نے بھی بات نہیں کی اور نہ ہی میری مشکلات کو سنا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کے دوران شانتی نکیتن میں لوک فنکار باسودیب داس بادل کے گھر دوپہر کا کھانا کھایا تھا اور اس کے بعد لوگ گیت کا لطف لیا تھا۔ باسودیب بادل کے گانے کی تصاویر اور ویڈیوز کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا تھا۔ جسے سیکڑوں بی جے پی لیڈروں نے شیئر کیا تھا۔
Published: undefined
مگر امت شاہ کی میزبانی کرنے کے محض تین دنوں بعد ہی لوک فنکار باسو دیب داس بادل نے ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ لیڈر اور بیر بھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے بعد ہی بادل نے کہا کہ ’’امت شاہ جی کو بتانے کے لئے میرے پاس بہت کچھ تھا، جو اتنے بڑے شخص ہیں۔ میری خواہش تھی کہ میں اپنی بیٹی کی اعلی تعلیم کے لئے فنڈ اورمالی پریشانیوں سے متعلق ان کوبتاؤں۔ حال ہی میں میری بیٹی نے ایم اے پاس کیا ہے مگر وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے۔میں اس سے متعلق انہیں بتانا چاہتا تھا۔ لیکن امت شاہ جی نے مجھے اس کا موقع ہی نہیں دیا ۔‘‘
Published: undefined
تاہم بادل نے کہا کہ امت شاہ جی کی میزبانی کرکے مجھے خوشی ہوئی۔ داس نے کہا کہ امت شاہ کے دورے سے قبل کچھ بی جے پی لیڈروں نے مجھ سے شاہ کی میزبانی کرنے کی درخواست کی تھی۔ امت شاہ کے لئے کھانے کا انتظام کرنے کے لئے مجھے بی جے پی کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی۔ میں نے خود ہی سارے انتظامات کیے تھے۔ صرف کھانے میں پیش کی جانے والی مٹھائیوں کا انتظام بی جے پی لیڈروں نے کیا تھا۔
Published: undefined
انوبر تا منڈل سے ملاقات کے بعد داس نے کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ میری بیٹی کی اعلیٰ تعلیم کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ ترنمول کانگریس ایجوکیشن سیل میری بیٹی کا بی ای ڈی کورس کا داخلہ کرائے گی۔منڈل نے کہا ہے کہ داس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
Published: undefined
ترنمول کانگریس نے امت شاہ کے اس پروگرام کو ڈرامہ قرار دیا تھا۔ دریں اثنا داس نے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے عرصے کے دوران غریبوں کے لئے ریاستی حکومت مفت راشن تقسیم اسکیم کے تحت چاول اور گندم باقاعدگی سے مل رہا ہے۔ 29 دسمبر کو شانتی نکیتن میں ترنمول کانگریس اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
Published: undefined
بی جے پی کے قومی سکریٹری انوپم ہزارہ، جنہوں نے داس کے گھر پر شاہ کے لنچ کی نگرانی کی تھی نے فیس بک پر اس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد بھی ترنمول کانگریس لوک فنکار کی حالات زار کا اندازہ نہیں تھا۔ امت شاہ جی کی میزبانی کرنے کے بعد انہیں اس حالات کا اندازہ ہوا ہے۔ امت شاہ جی کے گھر لنچ کھانے کے بعد اگر کسی غریب خاندان کو ریاستی حکومت کی مدد مل جاتی ہے تو اس طرح دوپہر کے کھانے کے مزید پروگرام ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امت شاہ نے بانکوڑہ میں بیشن ہنسدا کے گھر کھانا کھایا تھا بعد میں ترنمول کانگریس نے اس کے گھرجاکرمدد کی۔ ممتا بنرجی نے الزام عاید کیا تھا کہ امت شاہ قبائلی کے گھر میں فائیو اسٹار ہوٹل سے کھانا منگوا کر کھاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined