بنگلورو: کرناٹک کانگریس نے 12 مارچ کو ایک 10 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ جاری کی ہے جس میں بی جے پی کے صدر امت شاہ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ گزشتہ یدی یورپا حکومت سب سے زیادہ بدعنوان تھی۔ کرناٹک کانگریس نے ٹوئٹر پر ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے یہ تبصرہ بھی کیا ہے، ’’سچائی کو کبھی چھپایا نہیں جا سکتا۔ آخر کار امت شاہ نے بھی اس بات کو تسلیم کر ہی لیا کہ یدی یورپا کی قیادت والی حکومت سب سے زیادہ بدعنوان حکومت تھی۔‘‘
ویڈیو کلپ کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی صدر امت شاہ اس وقت اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کرناٹک میں ہیں۔ قبل ازیں امت شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی کرناٹک میں کسی بھی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی اور اپنے دم پر بی ایس یدی یورپا کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں 12 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ 15 مئی کو نتائج کے اعلان ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز