سری نگر: مرکزی زیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز فروری 2019 میں پلوامہ خود کش حملے میں جان بحق ہونے والے 40 سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ موصوف وزیر داخلہ نے لیتہ پورہ میں قائم مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کے میموریم پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ وہاں ان کی یاد میں ایک پودا بھی لگایا۔
Published: undefined
وزیر داخلہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے میموریل پر حاضر ہو کر انہیں خراج تحسین پیش کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ملک کے دفاع کے لئے آپ کے عزم اور آپ کی عظیم قربانیوں سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کا ہمارا ارادہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔ آپ کی عظیم قربانیوں کو ہزاروں سلام‘۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں گزشتہ برس 14 فروری کو کشمیر شاہراہ پر ایک زوردار دھماکہ ہوا تھا۔ یہ وادی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا خود کش دھماکہ تھا جس کو پلوامہ کے کاکہ پورہ سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ عادل احمد ڈار عرف وقاص نے انجام دیا تھا اور جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے زائد از چالیس اہلکار از جان ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined