کورونا وائرس وبا کے وقت ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے غائب ہو جانے پر این ایس یو آئی کے قومی جنرل سکریٹری ناگیش کریپّا نے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک ایک خطرناک وبا سے متاثر ہے اور ملک کے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں، اسے میں سیاسی لیڈروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت ہند یا بی جے پی حکومت کے تئیں ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے تئیں جوابدہ ہوں۔
Published: 12 May 2021, 4:40 PM IST
این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری اور میڈیا انچارج لوکیش چگ نے اس تعلق سے کہا کہ 2013 تک سیاسی لیڈران شہریوں کے تئیں ذمہ دار تھے، لیکن اس کے بعد بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے سے ماحول پوری طرح سے بدل گیا ہے۔ اب ملک میں کچھ بھی ہو جائے، اس کی ذمہ داری کوئی بھی لیڈر نہیں لیتا۔ آج بھی کورونا بحران میں ملک کے سرفہرست دو ذمہ دار غائب ہیں۔ جب ملک کے لوگوں کو اپنے منتخب نمائندوں کی ضرورت ہوتی ہے تب وہ لوگ غائب ہو جاتے ہیں۔
Published: 12 May 2021, 4:40 PM IST
اس درمیان ناگیش کریپّا نے امت شاہ سے سوال کیا ہے کہ ’’آپ ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا صرف بی جے پی کے؟‘‘ انھوں نے کہا کہ ہم کورونا بحران میں لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں ہے اور موجودہ حکومت اور اس کے سرکردہ لیڈروں کے غائب ہونے پر (این ایس یو آئی نے) ایک لاپتہ شکایت درج کرائی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کے وزیر داخلہ جلد ہی ڈھونڈ لیے جائیں گے اور جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔
Published: 12 May 2021, 4:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 May 2021, 4:40 PM IST