کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ قبائلی لیڈر ’برسا منڈا‘ کے مجسمے کی جگہ کسی اور کی مورتی کو برسا منڈا کا مجسمہ قرار دے کر گل پوشی کیے جانے پر جاری تنازع کے دوران مقامی لوگوں نے 5ہزار سے زاید خطوط لکھ کر امت شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے اس پورے معاملے کو ایک نیا رخ دیدیا ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ کسی بھی مجسمے کو برسا منڈا کا مجسمہ سمجھ کر گل پوشی کردے تو وہ مجسمہ برسا منڈ ا کا ہی سمجھا جائے گا۔
Published: undefined
قبائلی لیڈر بر سا منڈا کے نام پر جاری سیاست کو ترنمول کانگریس ایک نیا رخ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بانکوڑہ ضلع ترنمول کے صدر اور ریاستی وزیر شیامل سانترا نے اعلان کیا کہ ضلع کے قبائلی علاقوں کے لڑکے اور لڑکیاں منگل سے وزیر داخلہ کے گھر کے پتے پر خط بھیج رہے ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی نے کہا کہ اس طرح کی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ترنمول کانگریس کی حکمت عملی کام نہیں کرے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اسی مہینے 5 نومبر بانکورہ کے دورے پر گئے تھے۔ بانکوڑہ شہر سے متصل پیوباگن میں ایک مجسمے پرگل پوشی کی۔ بی جے پی نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی امت شاہ نے قبائلی لیڈر برسا منڈا کے مجسمے کی گل پوشی کی۔ تاہم بعد میں مقامی قبائلیوں نے کہا کہ یہ برسا منڈا کا مجسمہ نہیں ہے بلکہ مقامی ایک شکاری کی مجسمہ ہے۔ قبائلیوں نے الزام عاید کیا کہ بی جے پی اس معاملے میں زبردستی کر رہی ہے کسی اور کے مجسمے کو برسا منڈا کا مجسمہ ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
Published: undefined
قبائلی لیڈر ایشور مرمو اور نیلمونی مرمو نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے ایک شکاری کے مجسمے کو ہمارے لیڈر جو ہمارے لیڈر دیوتا سے کم نہیں ہیں برسا منڈا کا مجسمہ بتاکر گل پوشی کی ہے۔ یہ ہمارے دیوتا کی توہین ہم اور ہم نے ان کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں۔ دوسری طرف، بی جے پی کے ضلع یوتھ کے صدر سنیل رودر منڈل نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں قبائلیوں نے ترنمول کانگریس کو نظر انداز کردیا تھا۔ اس لئے اب برسا منڈا کے نام پر سیاست کر رہی ہے اور یہ خطوط بازی ترنمول کانگریس کا دھوکہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined