قومی خبریں

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان ایمس نے ملازمین کے لیے جاری کیں رہنما ہدایات

دہلی ایمس میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق ایمس کو دفتر کے اندر باہر سے آنے والوں کی تعداد کم کرنے کو کہا گیا ہے

ایمس، تصویر یو این آئی
ایمس، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان مختلف مقامات پر احتیاط برتی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، دہلی ایمس میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق ایمس کو دفتر کے اندر باہر سے آنے والوں کی تعداد کم کرنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ایمس نے اپنے ملازمین کے لیے رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال کے احاطہ میں 5 لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی رہے گی۔ اس کے علاوہ کینٹین میں مجمع نہ لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کام کی جگہ پر سرجیکل ماسک ضرور پہنیں۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر روز انفیکشن کے سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں اگر احتیاط نہ برتی گئی تو آنے والے دنوں میں کورونا مزید سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی میں کورونا وائرس کے 484 نئے معاملے سامنے آئے، جس کے بعد راجدھانی میں انفیکشن کی شرح 26.58 فیصد تک پہنچ گئی۔ دہلی حکومت کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، راجدھانی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید تین لوگوں کی موت ہو گئی، تاہم ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ان اموات کی بنیادی وجہ کورونا نہیں تھی۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 5880 نئے کووڈ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یومیہ مثبتیت کی شرح 6.91 فیصد جبکہ ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 3.67 فیصد رہی۔

فی الحال ایکٹو کیسز کی تعداد 35199 ہے اور مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح 98.73 فیصد ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 481 متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے، جس سے اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 96 ہزار 318 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined