ایک طرف مودی کابینہ میں توسیع کو لے کر سیاسی ہلچل اپنے عروج پر دکھائی دے رہی ہے، اور دوسری طرف مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر خراب صحت کی وجہ سے استعفیٰ دینے کی بات کہی ہے۔
Published: undefined
دراصل رمیش پوکھریال نشنک کو کچھ دن قبل کورونا انفیکشن ہو گیا تھا اور ان کا علاج ایمس اسپتال میں ہوا تھا۔ اس کے بعد سے لگاتار نشنک کی طبیعت خراب چل رہی ہے۔ انھیں گزشتہ دنوں تقریباً پندرہ دنوں تک آئی سی یو میں بھی رہنا پڑا تھا۔ کورونا بحران میں طلبا کے امتحانات اور نصاب کو لے کر نشنک نے بطور وزیر تعلیم کئی اہم فیصلے کیے تھے تاکہ طلبا کا مستقبل تاریک نہ ہو۔
Published: undefined
بہر حال، کئی نیوز پورٹل پر آ رہی خبروں میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نشنک کو مودی کابینہ سے ہٹایا گیا ہے کیونکہ ان کی طبیعت لگاتار خراب رہ رہی ہے جس سے کام متاثر ہو رہا ہے۔ کئی دیگر مرکزی وزرا کو بھی مودی کابینہ سے باہر کا راستہ دکھائے جانے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں جن میں دیبوشری چودھری اور سدانند گوڑا جیسے نام بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined