دنیا پر برڈ فلو کا ایک سنگین خطرہ منڈلا رہا ہے۔ دراصل برڈ فلو وائرس کے کم از کم آٹھ اسٹرینس اس وقت پرورش پا رہے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ پھیل گئے تو انجام کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر کمرشیل چکن فارمنگ ہونے کی وجہ سے ان وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
Published: undefined
’دی گارجین‘ میں اس تعلق سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں روس کے استرخان شہر کے پاس کھیتوں میں 101000 مرغیاں اچانک مرنے لگیں۔ جانچ کے بعد پتہ چلا کہ اس کے پیھے خطرناک ایوین فلو کا نیا اسٹرین ایچ 5 این8 تھا۔ ایسے میں اس وبا کو روکنے کے لیے پولٹری فارم میں 900000 مرغیوں کو مار دیا گیا۔ ایوین فلو دنیا میں پھیلنے والی ایک اور وبا ہے اور ایچ 5 این8 صرف اس کا ایک اسٹرین ہے۔ یہ اسٹرین حال کے سالوں میں برطانیہ سمیت تقریباً 50 ممالک میں ہزاروں مرغیوں، بطخ اور دوسرے پرندوں کی موت کا سبب بنا۔ لیکن استرخان کا واقعہ ان سب سے الگ تھا، کیونکہ مرغیوں کو مارنے کے بعد جب کھیتوں/فرم میں کام کرنے والے 150 مزدوروں کا چیک اَپ کیا گیا تو ان میں پانچ خواتین اور دو مردوں میں یہ بیماری پائی گئی۔ یہ پہلی بار تھا جب ایچ 5 این8 پرندوں سے انسانوں میں پھیلا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کو لے کر ڈبلیو ایچ او کو الرٹ کیا گیا تھا، لیکن کووڈ-19 وبا کے قہر کے سبب اس وقت اس پر کم توجہ دی گئی۔ حالانکہ روسی ایسو سی ایشن کے چیف صارف مشیر انا پوپووا نے ٹی وی پر متنبہ کیا تھا کہ امکان ہے کہ ایچ 5 این8 اسٹرین جلد ہی انسانوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔ انھوں نے اس کی ویکسین تیار کرنے کا کام فوراً شروع کرنے کے لیے کہا تھا۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ ایوین فلو کی آٹھ یا اس سے زیادہ شکلیں، جو سبھی انسانوں کو متاثر کرنے یا مارنے میں اہل ہیں اور ممکنہ طور سے کورونا وائرس کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہیں، اس پر توجہ دینا بے حد ضروری ہے۔ حالانکہ 2021 میں انسانوں کے ایچ 5 این8 سے متاثر ہونے کی کوئی اور رپورٹ نہیں آئی ہے، لیکن گزشتہ ہفتے چین سے فکر انگیز خبر آئی۔ جہاں ایک دیگر طرح کے ایوین فلو کو ایچ 5 این6 کی شکل میں پہچانا گیا۔ ایچ 5 این6 نے 2014 میں پہلی بار پہچانے جانے کے بعد سے 48 لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ بیشتر معاملے پولٹری فارمنگ میں کام کرنے والے لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ حال کے ہفتوں میں سبھی متاثرہ لوگوں میں سے نصف سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایچ 5 این6 اسٹرین رفتار پکڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ اسٹرین میوٹیشن اور بے حد خطرناک بھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز