تہران: ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنی طبیعت خراب ہونے کی افواہوں کے درمیان بدھ کے روز لوگوں سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور اس دوران کی تصاویر بھی جاری کیں۔ دراصل اس مہینے کے شروع میں، ایسی باتیں سوشل میڈیا میں اور پھر کچھ میڈیا رپورٹس میں خامنہ ای کی بیماری اور اقتدار کی منتقلی کے بارے میں کہی گئی تھیں۔ فارس نیوز ایجنسی نے بعدازاں ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے ان قیاس آرائیوں کی تردید کر دی اور بتایا کہ خامنہ ای کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ اپنے نظام الاوقات کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ایران کے اعلی رہنما علی خامنہ ای 81 سال کے ہیں اور سن 1989 سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک پروگرام کے منتظمین نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندیس کی شہادت کی برسی کے موقع پر خامنہ ای سے ملاقات کی۔ پریس سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خامنہ ای سے ملاقات کی تصاویر موجود ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں شہید سلیمانی کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined