قومی خبریں

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان ’ایئر انڈیا‘ نے اسرائیل کے لیے سبھی پروازیں روکنے کا کیا فیصلہ

ایئر انڈیا نے ایک بیان جاری کر بتایا ہے کہ مغربی ایشیا کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے تل ابیب کے لیے مجوزہ پروازوں کو فوری اثر سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 اگست تک یہ فیصلہ نافذ رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس

 

ایران میں حماس کے سرکردہ لیڈر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد سے مغربی ایشیا میں کشیدگی عروج پر ہے۔ ایران نے ہنیہ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کو دھمکی بھی دے دی ہے اور اس لیے اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔ ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ہوابازی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ نے ہندوستان اور اسرائیلی راجدھانی تل ابیب کے درمیان چلنے والی سبھی پروازوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

ایئر انڈیا نے ایک بیان جاری کر بتایا ہے کہ مغربی ایشیا کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے تل ابیب کے لیے مجوزہ پروازوں کو فوری اثر سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تل ابیب سے یہاں آنے والی اور یہاں سے تل ابیب جانے والی ہوائی خدمات فی الحال 8 اگست 2024 تک روکی گئی ہے۔ ایئر انڈیا نے حالات پر لگاتار نظر بنائے رکھنے کی بات بھی کہی ہے۔

Published: undefined

ایئر انڈیا سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس مدت (8 اگست 2024 تک) کے دوران جن مسافروں نے اپنے ٹکٹ بک کیے ہوئے ہیں، انھیں دوبارہ ٹکٹ بک کرانے پر ایک بار چھوٹ اور کینسلیشن چارج سے راحت دی جائے گی۔ اپنے مسافروں کی سیکورٹی ہماری پہلی ترجیح ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ایران میں حماس کے سرکردہ لیڈر اسماعیل ہنیہ کا گزشتہ بدھ کے روز قتل کر دیا گیا تھا۔ حماس نے اس کے لیے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے۔ ایران نے بھی اس تعلق سے اسرائیل کو خمیازہ بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے کہا کہ اگر کوئی کارروائی ہوئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ یعنی دونوں ممالک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں اور جنگ جیسے حالات بنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined