قومی خبریں

ووٹنگ میں بے ضابطگی کی خبروں کے درمیان راہل گاندھی رائے بریلی پہنچے، پولنگ بوتھوں کا لیا جائزہ

رائے بریلی لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی اطلاع ملنے پر کانگریس کے امیدوار راہل گاندھی رائے بریلی پہنچے۔ اس موقع پر وہ ہنومان مندر بھی گئے جہاں ان سے ملنے والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

 لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں اتر پردیش کی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری ہے۔ اسی درمیان کئی پولنگ بوتھ سے ای وی ایم کی خرابی و ووٹنگ میں بے ضابطگی کی خبریں سوشل میڈیا پر آنے لگیں جس کے بعد کانگریس کے لیڈر اور رائے بریلی پارلیمانی حلقے کے امیدوار راہل گاندھی رائے بریلی پہنچے اور پولنگ بوتھوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی پپلیشور ہنومان مندر بھی گئے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کے رائے بریلی پہنچنے کی خبر ملتے ہی ان سے ملنے کے لیے لوگ جمع ہونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہنومان مندر کے اطراف لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ راہل گاندھی ایسے وقت رائے بریلی پہنچے ہیں جب کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی پولنگ بوتھوں پر ووٹنگ کے دوران بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں۔ راہل گاندھی بچھراواں کے پولنگ بوتھ پر گئے اور وہاں کی صورت حال کا جائزہ لیا اور لوگوں سے بات بھی کی۔ اس کے بعد راہل گاندھی ہرچند پور اسمبلی سے ہوتے ہوئے پورے رائے بریلی کے پولنگ مراکز کا دورہ کریں گے۔

Published: undefined

رائے بریلی سیٹ پر راہل گاندھی کا مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور یوگی حکومت میں وزیر دنیش پرتاپ سنگھ سے ہے۔ رائے بریلی کانگریس کا گڑھ رہا ہے۔ راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی اس سیٹ سے چار بار ایم پی رہ چکی ہیں، اس بار راہل گاندھی یہاں سے انتخابی میدان میں ہیں۔ راہل گاندھی رائے بریلی کے تمام بوتھوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح قنوج لوک سبھا میں ووٹنگ کے دوران بے ضابطگی کی شکایتوں کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو خود تمام بوتھوں کا جائزہ لینے نکل پڑے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined