قومی خبریں

پی ایم مودی کے فرانس دورہ کے درمیان دفاعی کونسل نے 26 رافیل اور 3 اسکارپین آبدوز خریدنے کو دی منظوری

ہندوستانی بحریہ کو چار ٹرینر طیاروں کے ساتھ 22 سنگل سیٹیڈ رافیل سمندری طیارے ملیں گے، بحریہ ان جنگی طیاروں اور آبدوزوں کو فوراً حاصل کرنے کے لیے لگاتار دباؤ بنا رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان نے ایک بڑے دفاعی سودے کی شکل میں فرانس سے 26 رافیل جنگی طیارے اور 3 اسکارپین درجہ کے روایتی آبدوز خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ڈیفنس ایکویزیشن کونسل یعنی دفاعی حصول کونسل نے اس سلسلے میں منظوری بھی دے دی ہے۔ ایک ڈیفنس افسر نے جمعرات کے روز بتایا کہ دفاعی کونسل نے ہندوستانی بحریہ کے لیے تین اضافی اسکارپین درجہ کے آبدوز کے ساتھ 22 رافیل ایم اور 4 ٹو سیٹر والے ٹرینر ایڈیشنز یعنی مجموعی طور پر 26 رافیل جنگی طیارے خریدنے کی تجویز کو منظوری دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دفاعی کونسل کی یہ منظوری ایسے وقت میں ملی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے دورہ پر ہیں۔ پی ایم مودی 13 سے 14 جولائی تک دورۂ فرانس پر ہیں جہاں 14 جولائی کو نیشنل ڈے کے موقع پر ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوں گے۔ اس دورہ کے دوران پی ایم مودی 26 رافیل سمندری جنگی جہاز (رافیل ایم) اور 3 اسکارپین کیٹگری کے روایتی آبدوز خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کے سودے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی بحریہ کو چار ٹرینر طیاروں کے ساتھ 22 سنگل سیٹیڈ رافیل سمندری طیارے ملیں گے۔ بحریہ ان جنگی طیاروں اور آبدوزوں کو فوراً حاصل کرنے کے لیے دباؤ بنا رہی تھی، کیونکہ ملک بھر میں سیکورٹی چیلنجز کے مدنظر ان کی کمی ہو رہی تھی۔ ہندوستانی بحریہ اپنے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ اور وکرانت پر تعینات کرنے کے لیے پرانے مگ-29 کی جگہ پر ایک موافق جنگی طیارہ کی تلاش کر رہی تھی۔

Published: undefined

بہرحال، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ معاہدے 90 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ہوں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستان اس معاہدہ میں رعایتی قیمت کا مطالبہ کر سکتا ہے اور منصوبہ میں زیادہ ’میک اِن انڈیا‘ مواد رکھنے پر زور دے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined