نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو اب 'Z' (زیڈ) زمرہ کی سیکورٹی حاصل ہوگی۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم وزارت داخلہ نے آئی بی کی دھمکی والی رپورٹ کی تفصیلی معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔
Published: undefined
زیڈ زمرہ کی سیکورٹی پروٹوکول کے تحت اب راجیو کمار کی سیکورٹی کے لیے سی آر پی ایف کمانڈوز سمیت کل 33 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اس میں کمار کی رہائش گاہ پر تعینات 10 مسلح جامد گارڈز، چھ پرائیویٹ سیکورٹی آفیسرز (پی ایس اوز) جو 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کرتے ہیں اور تین شفٹوں میں کام کرنے والے 12 مسلح ایسکارٹ کمانڈوز شامل ہوں گے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ کمار کی حفاظت کو ہر وقت یقینی بنانے کے لیے دو چوکیدار اور تین تربیت یافتہ ڈرائیور فی شفٹ اسٹینڈ بائی پر ہوں گے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ راجیو کمار کی سیکورٹی بڑھانے کا یہ فیصلہ لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاسی منظر نامے میں ہنگاموں کے پیش نظر بھی لیا گیا ہے، کیونکہ ترنمول کانگریس جیسی اپوزیشن پارٹیاں الیکشن کمیشن کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined