اتر پردیش کی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار راہل گاندھی ان دنوں اتر پردیش میں سرگرمی کے ساتھ انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز وہ رائے بریلی میں تھے جہاں مختلف مقامات پر انھوں نے عوام سے ملاقات کی اور جلسۂ عام سے خطاب بھی کیا۔ انتخابی تشہیر کی ان سرگرمیوں کے درمیان وہ رائے بریلی میں اچانک ایک حجام کی دکان (سیلو) پہنچ گئے اور حجام سے کہا کہ ان کی داڑھی بنا دیں۔ یہ دکان پر موجود حجاموں کے لیے ایک خوشگوار لمحہ تھا جب راہل گاندھی نے نہ صرف وہاں اپنی داڑھی چھنٹوائی (ٹرمنگ)، بلکہ مختلف موضوعات پر ان سے گفتگو بھی کی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے سیلون میں داڑھی ٹرمنگ کرواتے ہوئے کچھ تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’’رائے بریلی میں ریلیوں کے درمیان بھائی کی دکان پر تھوڑی بیئرڈ ٹرمنگ (داڑھی بنوانا) کروا لی۔ تھوڑی گرمی سے راحت بھی مل گئی اور لگے ہاتھ موجودہ حالات، ان کی خواہشات پر دلچسپ بات چیت بھی ہو گئی۔‘‘
Published: undefined
بہرحال، راہل گاندھی نے جو تصویریں شیئر کی ہیں، وہ دیکھنے لائق ہیں۔ آئیے آپ بھی ان تصویروں پر ایک نظر ڈالیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined