قومی خبریں

امیٹھی اجتماعی قتل کا معاملہ: ملزم چندن ورما پولیس مقابلے میں زخمی، ٹانگ میں لگی گولی

امیٹھی میں خاندان کے 4 افراد کے قتل کے ملزم چندن ورما کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے پولیس کی پستول چھیننے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد اس کی ٹانگ میں گولی لگ گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

یوپی کے امیٹھی میں ایک ایک خاندان کے چار افراد کے اجتماعی قتل کے ملزم چندن ورما کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ چندن ورما پر الزام ہے کہ اس نے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر، ان کی بیوی اور دو معصوم بچیوں کو قتل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پولیس نے چندن کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا اور جب اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے پولیس اہلکار کی پستول چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے قابو کیا۔

Published: undefined

یہ واقعہ امیٹھی کے موہن گنج تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ ملزم کو یوپی ایس ٹی ایف نے نوئیڈا کے جیور ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل سے قبل ملزم نے واٹس ایپ پر ایک اشتعال انگیز پیغام شیئر کیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ ’پانچ لوگ مرنے جا رہے ہیں‘ اور یہ واقعہ اس کے وحشیانہ منصوبے کا حصہ تھا۔

Published: undefined

مرنے والے خاندان میں 35 سالہ ٹیچر سنیل کمار، ان کی بیوی 32 سالہ پونم، 6 سالہ بیٹی درشٹی اور ایک سالہ بچی سونی شامل تھیں۔ یہ خاندان امیٹھی کے شیورتن گنج علاقے میں رہائش پذیر تھا۔ قتل کی واردات کے بعد چندن نے خود کو بھی گولی مارنے کی کوشش کی تھی لیکن اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔

Published: undefined

پولیس نے تحقیقات کے دوران یہ بھی پایا کہ متاثرہ خاندان نے ایک مہینہ قبل چندن ورما کے خلاف ایک مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو چندن ورما اس کا ذمہ دار ہوگا۔ یہ ایف آئی آر رائے بریلی کے تھانے میں درج کی گئی تھی۔

پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے اور مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ پر لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس حادثے نے مقامی عوام میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے، اور عوامی مطالبات بڑھ رہے ہیں کہ ملزم کو سخت ترین سزا دی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined