امیٹھی: اتر پردیش کے امیٹھی میں ’گرام سماج‘ کی زمین کا تنازعہ خونریزی میں بدل گیا۔ اس کے بعد ایک خاندان نے دوسرے خاندان پر لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ اس لڑائی میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
Published: undefined
معاملہ امیٹھی کے گنگواچھ کے راجا پور کوہار کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں رہنے والے سنکٹا پرساد کے گھر کے پاس گرام سبھا کی زمین پڑی ہے۔ گاؤں کے رام دلارے، برجیش اور اکھلیش زبردستی اس پر قبضہ کر رہے تھے۔ جب سنکٹا پرساد نے انکار کیا تو قابضین نے سنکٹا پرساد اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کر دیا۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے سنکٹا پرساد، ہنومان یادو، دھنو دیوی، نائکا دیوی، راجکمار یادو، اشوک کمار کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد سب کو ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران سنکٹا یادو، ہنومان یادو، امریش یادو اور پاروتی یادو کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق یہ معاملہ گرام سماج کی زمین سے جڑا ہے، جس کو لے کر دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ حال ہی میں پولیس نے دونوں فریقین میں صلح بھی کرائی تھی۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی نظر آ رہی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined