قومی خبریں

بنگلہ دیش میں تشدد اور تختہ پلٹ کروانے میں ملوث ہونے سے امریکہ کا صاف انکار

وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرین جین پیئرے نے کہا ہے کہ "ہمارا ماننا ہے بنگلہ دیش کے لوگوں کو ہی اپنے ملک کی حکومت کا مستقبل طے کرنا چاہیے، یہی ہمارا رُخ ہے۔"

<div class="paragraphs"><p>جو بائیڈن / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

جو بائیڈن / تصویر: آئی اے این ایس

 

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے گزشتہ دنوں الزام لگایا تھا کہ ان کی اقتدار سے بے دخلی کے لیے امریکہ ذمہ دار ہے اور اس کی وجہ سینٹ مارٹن جزیرہ انہیں نہیں دیا جانا ہے۔ اب اس بیان پر امریکہ نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے خود کو اس معاملے میں بے قصور ٹھہرایا ہے۔ شیخ حسینہ کے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرین جین پیئرے نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش معاملے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ امریکی حکومت کے اس میں شامل ہونے کی رپورٹ صرف افواہ ہے اور اس کا سچائی سے کوئی واسطہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا ماننا ہے کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کو ہی اپنے ملک کی حکومت کا مستقبل طے کرنا چاہیے، یہی ہمارا رُخ ہے۔"

Published: undefined

امریکہ واقع خارجہ پالیسی کے ماہر اور وِلسن سنٹر میں جنوب ایشیائی انسٹی چیوٹ کے ڈائرکٹر مائیکل کُگیل مَین نے بھی شیخ حسینہ کو اقتدار سے بے دخل کرنے والے تشدد کے پیچھے غیر ملکی مداخلت کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ حسینہ حکومت کے ذریعہ مظاہرین پر سخت کارروائی نے تحریک کو مزید بھڑکا دیا تھا۔ کُگیل مَین نے آگے کہا کہ "میرا نظریہ بہت سہل ہے۔ میں اسے ایک بحران کی شکل میں دیکھتا ہوں، جو پوری طرح سے داخلی وجوہات سے متاثر تھا۔"

Published: undefined

واضح ہو کہ شیخ حسینہ نے حال ہی میں الزام لگایا تھا کہ امریکہ نے سینٹ مارٹن جزیرہ ان سے مانگا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ اگر وہ اسے دے دیتیں تو ان کی حکومت برقرار رہتی۔ حسینہ کا کہنا تھا کہ اس جزیرہ کے سہارے امریکہ خلیج بنگال میں اپنا دبدبہ قائم کرنا چاہتا تھا لیکن میں نے اس کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا جس کی وجہ سے امریکہ نے بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کروا دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined