قومی خبریں

قوانین میں ترمیم کے یہ معنی نہیں کہ ان میں کوئی غلطی ہے: وزیر زراعت

زراعت اور دیہی ترقی و پنچایتی راج کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت ہند نئے زرعی قوانین میں ترمیم کے لئے تیار ہے لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ قوانین میں کسی طرح کی غلطی ہے

مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر / آئی اے این ایس
مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: زراعت اور دیہی ترقی و پنچایتی راج کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت ہند نئے زرعی قوانین میں ترمیم کے لئے تیار ہے لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ قوانین میں کسی طرح کی غلطی ہے۔ نریندر تومر صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک کے دوران ایوان بالا میں تقریر دے رہے تھے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ زرعی مصنوعات کی پیداوات کے کاروبار سے متعلق نئے قوانین میں التزام کیا گیا ہے کہ کسان اپنی پیداوار ملک میں کہیں بھی فروخت کر سکیں اور اے پی ایم سی کے باہر جو زرعی مصنوعات کا کاروبار ہوگا اس پر مرکزی یا ریاست کی جانب سے کوئی ٹیکس (فیس) بھی نہیں لگے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اے پی ایم سی منڈی کے اندر ریاستی حکومت کا قانون منڈی فیس عائد کرتا ہے جبکہ اے پی ایم سی منڈی کے باہر مرکز کے قانون میں کسی بھی طرح کی فیس کا التزام نہیں ہے۔ نئے زرعی قوانین کے حوالہ سے تحریک چلا رہی کسان تنظیموں کو دی گئی ترمیم کی تجویز پر انہوں نے کہا، ’’حکومت زرعی قوانین میں ترمیم کو تیار ہے لیکن اس کے یہ معنی قطعی نہیں ہیں کہ قوانین میں کوئی غلطی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined