نئی دہلی: ایمیزون انڈیا نے پیر کے روز ملک بھر میں اپنے زائد از 50 مراکز سے پیکیجنگ میں استعمال ہونے والے تمام سنگل یوز پلاسٹک کو ہٹانے کا اعلان کیا۔ اس طرح سے کمپنی نے پائیدار ترقی کی سمت اپنی کوششوں میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ستمبر 2019 میں کمپنی نے ماحولیاتی پائیدار سپلائی چین بنانے کی کوشش کے تحت جون 2020 تک کی آخری میعاد تک اس ہدف کو پورا کرنے کا عزم کیا تھا۔
Published: 29 Jun 2020, 5:40 PM IST
ایمیزون انڈیا نے اپنے ہی سپلائی نیٹورک میں سنگل یوز پلاسٹک کے مکمل خاتمے کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ کمپنی نے رواں سال کے شروع میں 100 فیصد پلاسٹک سے پاک اور بایو ڈیگریڈیبل کاغذی ٹیپ متعارف کروائی تھی، جو صارفین کی ڈیلیوری کو سیل بند اور بحفاظت بھیجنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ دیگر تمام پلاسٹک کے پیکیجنگ مواد جو ایمیزون فلفلمنٹ مراکز سے نکلتے ہیں، وہ ذخیرہ اندوزی، الگ تھلگ کرکے استعمال کرنے اور ری سائیکلنگ چینلوں کے ذریعہ 100 فیصد ری سائیکل کرنے کے قابل ہیں۔ ایمیزون انڈیا اپنے دکانداروں کو بھی صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اس نئی تبدیلی کے بارے میں براہ راست مطلع کررہی ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 5:40 PM IST
ایمیزون انڈیا نے اپنی پیکیجنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پلاسٹک سے پاک حل پیش کرتے ہوئے متعدد تجربات کیے ہیں۔ کمپنی نے مینوفیکچررس کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ پیکیجنگ میں ہونے والے ضیاع کو کم کرنے کے لئے پائیدار پیکیجنگ ایجادات کو ڈیزائن کیا ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 5:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jun 2020, 5:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز