گاندھی نگر: گجرات میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان بی جے پی عوام کو لبھانے کے لیے ہر طرح کے حربہ کا استعمال کر رہی ہے۔ دری اثنا، ریاست سے ایسی خبر سامنے آئی ہے جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ وہ اسکول جہاں جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی گئے تھے، وہ غائب ہو گیا ہے۔ یہ الزام اپوزیشن کی جانب سے عائد کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بی جے پی اور پی ایم مودی گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے جی جان سے مصروف ہیں۔ پی ایم مودی مسلسل گجرات کا دورہ کر رہے ہیں اور کئی طرح کے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کر رہے ہیں۔ انہوں نے 19 اکتوبر کو ڈیفنس ایکسپو کا افتتاح کیا اور اس کے بعد اسکول آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا۔ اسکول کے افتتاح کے بعد پی ایم مودی کو یہاں موجود کچھ اسکولی بچوں کے ساتھ کلاس روم میں بیٹھے دیکھا گیا۔ اس دوران طلبا اسکول کے کلاس روم میں لیپ ٹاپ پر پڑھتے نظر آئے لیکن اس اسکول پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق اور اپوزیشن نے دعوہ کیا ہے کہہ پی ایم مودی جس اسکول میں گئے تھے وہ اسکول ہے ہی نہیں! عام آدمی پارٹی لیڈر سنجیو جھا کا کہنا ہے کہ مودی جی الیکشن جیتنے کے لئے جس اسکول میں گئے وہ شام تک غائب ہو گیا! میڈیا اس اسکول کو تلاش کر رہا ہے لیکن وہ نہیں مل رہا!
Published: undefined
عآپ لیڈر سورو بھردواج نے کہا کہ جس جگہ مودی جی بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں وہ اسکول کی کلاس نظر نہیں آ رہی، یہ ایک فرضی کلاس روم ہے جو شوٹنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہاں کوئی کھڑکی نہیں بلکہ اس کی پینٹنگ ہے۔ کلاس میں میزوں کی صرف ایک قطار ہے۔ دیواریں نقلی ہیں۔ بچوں کے لباس اور جوتے ایک دم نئے لگ رہے ہیں۔
عآپ ایم ایل اے نریش بالیان نے لکھا، ’’آپ فوٹو لینے کے لیے بچوں کو دھوکہ رے رہے ہو، بچے تو بھگوان کا روپ ہوتے ہیں۔ نقلی کلاس رومز، پرنٹ شدہ کھڑکیاں لگائی گئیں، اتنا بھی نقلی نہیں دکھانا تھا کہ تعلیم کے مندر لوگوں کا اعتماد ہی اٹھا جائے!
Published: undefined
راشٹریہ لوک دل نے بھی حکومت پر طنز کیا اور وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ 'تعلیم کے مندر کو نقل کا مندر بنا دیا گیا ہے'۔ پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل میں لکھا گیا، "27 سالوں میں بی جے پی گجرات میں ایک بھی اسکول نہیں بنا سکی جہاں مودی جی کا فوٹو شوٹ کیا جا سکے! اس کے لیے بھی فوٹو شاپ، فلیکس کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کے چھتیس گڑھ انچارج اور پارٹی کے قومی سکریٹری چندن یادو نے بھی طنز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’کل صاب کی شوٹنگ کے لیے اسکول کا سیٹ لگایا گیا تھا۔ سستے سیریل بھی اتنے نقلی نہیں ہوتے جتنے کہ مودی جی کے نیوز شوٹس ہوتے ہیں۔
اتر پردیش کانگریس کی طرف سے لکھا گیا، ’’فلم کی شوٹنگ ہونی تھی۔ کلاس روم پلائیووڈ سے بنوایا گیا۔ کھڑکی پر توجہ نہیں گئی تو آناً فاناً میں پینٹنگ کے کے کھڑکی بنا دی گئی۔ کیا ملتا ہے یہ سب کر کے، آخر میں جب پول کھلتی ہے تو مذاق اڑتا ہے!‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined