نئی دہلی: راجیہ سبھا رکن اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق جنرل سکریٹری امر سنگھ کا آج انتقال ہو گیا۔ وہ 64 برس کے تھے۔ ان کے اہل خانہ میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔ امر سنگھ گردے کے مرض میں مبتلا تھے اور چھ ماہ سے زیادہ وقت سے سنگا پور میں ان کا علاج چل رہا تھا۔
Published: undefined
رکن پارلیمنٹ کا دوسری دفعہ کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا حالانکہ آپریشن کامیاب ہوا تھا اور ان کی طبیعت بہتر ہو رہی تھی لیکن وائرس ہونے سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑتی چلی گئی۔ ڈاکٹروں نے امر سنگھ کو بچانے کی مکمل کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہے۔
Published: undefined
امر سنگھ نے موت سے قبل دو ٹوئٹ کیے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی تھی۔ ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے لوک مانیہ تلک بال گنگا دھر تلک کی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ وہ 27 جنوری 1956 کو اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ وہ ایس پی کے بانی اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے بے حد قریبی تھے۔ وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بھی بے حد قریبی تھے لیکن بعد ازاں دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے۔
Published: undefined
امر سنگھ نے 2010 میں ایس پی کے جنرل سکریٹری کے عہدے اور راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں دو فروری 2010 کو ایس پی سپریمو ملائم سنگھ نے انھیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔ وہ 2011 میں کچھ وقت جیل میں بھی رہے۔ کچھ وقت تک سیاست سے دور رہنے کے بعد امر سنگھ 2016 میں ایس پی کی حمایت سے پھر راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے، اسی سال اکتوبر میں انھیں دوبارہ ایس پی جنرل سکریٹری بنایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز