قومی خبریں

سگنیچر برج معاملے میں امانت اللہ خان کو ملی عبوری ضمانت

خصوصی جج ارون بھاردواج نے خان کو ضمانت دیتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ جانچ میں تعاون کریں اور معاملے سے متعلق شواہد کےساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ اور گواہوں کو متاثر نہ کریں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں سگنیچر برج کے 4 نومبر کو افتتاح کے دوران بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی دلی یونٹ کے صدر منوج تیوای کے ساتھ دھکا مکی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

خصوصی جج ارون بھاردواج نے خان کو ضمانت دیتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ جانچ میں تعاون کریں اور معاملے سے متعلق شواہد کےساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ اور گواہوں کو متاثر نہ کریں۔

اوکھلا سے ممبر اسمبلی خان کی جانب سے عدالت میں حاضر ہوئے ایڈوکیٹ ارشد نے ممبر اسمبلی کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی گزارش کی تھی۔

Published: undefined

علاقے کے ممبر پارلیمنٹ ہونے کے ناطے تیواری نومبر کو سگنیچر برج کے افتتاح کے وقت وہاں موجود تھے۔ اگرچہ انہیں تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

بھاردواج نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس میں ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کی صورت میں درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے کی نجی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت دینے پر گرفتار نہ کیا جائے۔
تیواری کے چار نومبر کے اس واقعہ کی شکایت پر نیو عثمان پور پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined