قومی خبریں

’کیا میں بندھوا مزدور ہوں؟‘ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ

ممتا بنرجی نے 8 ستمبر کو ترنمول کانگریس کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے برا لگتا ہے کہ وہ اب دہلی میں نیتا جی کی مورتی بنا رہے ہیں، پہلے سے موجود مورتی کے بارے میں کیا؟‘‘

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمہ کی رسم رونمائی میں مدعو کیا ہے۔ لیکن جس انداز میں انھیں دعوت نامہ بھیجا گیا ہے، اس سے ممتا بنرجی انتہائی خفا نظر آ رہی ہیں۔ انھوں نے 8 ستمبر کو ترنمول کانگریس کے خصوصی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے برا لگتا ہے کہ وہ اب دہلی میں نیتا جی کی مورتی بنا رہے ہیں۔ پہلے سے موجود مورتی کے بارے میں کیا؟ مجھے ایک انڈر سکریٹری کا خط ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آج مجسمہ کا افتتاح کریں گے اور پروگرام شروع ہونے سے پہلے آپ وہاں آ جائیں۔ کیا میں ان کی بندھوا مزدور ہوں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج سنٹرل وِسٹا ایونیو کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی وہ انڈیا گیٹ کے پاس نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ایک عظیم الشان مجسمہ کی رونمائی بھی کریں گے۔ رونمائی تقریب وزیر اعظم کے ذریعہ سنٹرل وِسٹا ایونیو پروجیکٹ کے افتتاح کا حصہ ہوگا۔ اس موقع پر پی ایم مودی کرتویہ پتھ (پرانا نام راج پتھ) کا بھی افتتاح کریں گے جو راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک پھیلا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، ٹی ایم سی کے خصوصی اجلاس میں ممتا بنرجی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دورۂ ہند کو لے کر بھی مرکزی حکومت کی تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ہندوستان آئیں اور مجھ سے ملنے کی خواہش کے باوجود بنگال نہیں آئیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے میرے بہت اچھے روابط ہیں، لیکن مرکزی حکومت نے ہندوستان کے ان کے سرکاری دورہ کا حصہ بننے کے لیے مجھے مدعو نہیں کیا۔ مجھے نہیں پتہ کہ وہ (بی جے پی) اتنے غصے میں کیوں ہیں۔ انھوں نے مجھے پروگرام میں شامل ہونے کے لیے شکاگو اور چین سمیت کئی مقامات پر جانے نہیں دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined